پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات پھر التوا کا شکار، مگر کیوں؟

چئیرمین فیفا نارملائزیشن کمیٹی اور صدر فٹبال فیڈریشن کا بیان آگیا


ویب ڈیسک December 13, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ایک مرتبہ پھر انتخابات التوا کا شکار ہوگئے۔


فیڈریشن کے انتخابات کیلئے مزید 4 ماہ سے زیادہ وقت درکار ہوگا، ہارون ملک کی سربراہی میں پی ایف ایف نارملائزیشن کی مدت اتوار کو ختم ہورہی ہے تاہم کمیٹی کو ایک بار پھر توسیع ملنے کا امکان ہے۔

فیفا ہاؤس میں ایک غیر رسمی گفتگو میں چئیرمین فیفا نارملائزیشن کمیٹی اور صدر فٹبال فیڈریشن ہارون ملک کا کہنا تھا صدر کے انتخاب میں  منتخب صوبائی صدور سمیت فیفا فٹبال سے وابستہ ہر اسٹیک ہولڈرز کو برابر موقع دینے کے حق میں ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا فٹبال کپ کے کوالیفائرز ڈراز کا اعلان، پاکستان پہلا میچ شام کیخلاف کھیلے گا

کانگریس ارکان کی طرف سے آئینی ترمیم کی منظوری نہیں ملتی تو پھر پرانے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن کروانے میں کوئی رکاوٹ نہیں تاہم پھر یہ معاملہ فیفا اور  آنے والی اگلی باڈی پر چھوڑا جاسکتا ہے۔

ہارون ملک نے واضح کیا کہ فیڈریشن میں صدارت یا کسی عہدہ کیلئے امیدوار ہرگز نہیں، ہمیں جو ٹاسک دیا گیا ہے اس کو پورا کرکے منتخب نمائندوں کو چارج دینا چاہتے ہیں۔ آئین کے تحت اگر محکمہ کی ٹیم 3 نیشنل چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیتی تو ڈیپارٹمنٹ ووٹننگ کا اہل نہیں رہتا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں