اسلام آباد:
عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 17 دسمبر کو کرے گا۔ اس سماعت میں شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن: عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 17 دسمبر کو وڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر شواہد و گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔