عماد وسیم پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

سوشل میڈیا کے ذریعے آل راؤنڈر نے اپنی ریٹائرمنٹ سے مداحوں کو آگاہ کیا
Express NewsExpress News

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماس وسیم نے ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔


فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے پیغام میں آل راؤنڈر عماد وسیم نے لکھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔

عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔

یاد رہے کہ عماد وسیم نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے

سائنس/ٹیکنالوجی

div#div-gpt-lb-1 { text-align: center; padding-top: 15px; }