فضائی آلودگی کونسی مہلک طبی حالت کا موجب بن سکتی ہے؟

صرف امریکا میں ہی تقریباً 900,000 افراد سالانہ وی ٹی ای کا شکار ہوتے ہیں


ویب ڈیسک December 13, 2024

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ فضائی آلودگی کی طویل مدتی نمائش سے دل تک خون لے جانے والی رگوں میں خون کے جمنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں موت سمیت سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
 

حالیہ امریکی تحقیق جس میں فضائی آلودگی کی تین اقسام شامل کی گئی ہیں، جرنل بلڈ میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی کی نمائش سوزش کا باعث بن سکتی ہے اور خون کے جمنے میں حصہ ڈال سکتی ہے۔ یہ طویل عرصے سے قلبی اور سانس کی بیماریوں سے منسلک ہے۔ پہلے کی تحقیق میں بھی آلودگی کا تعلق وینز تھرومبو ایمبولزم (وی ٹی ای) سے پایا گیا تھا۔

تقریباً 900,000 تک امریکی سالانہ وی ٹی ای کا شکار ہوتے ہیں جبکہ فضائی آلودگی کے علاوہ عمر، سرجری، غیرفعالیت کی طویل مدت، دل کی بیماری، حمل اور جینیات بھی اس مرض کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔

وینز تھرومبو ایمبولزم اس وقت ہوتا ہے جب ٹانگوں، بازوؤں یا کسی اندرونی عضو کی رگ میں خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے۔ پلمونری ایمبولزم اس وقت ہوتا ہے جب یہ خون کو لوتھڑا ایسی رگ میں چلا جاتا ہے جو پھیپھڑوں تک جاتی ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں