محققین نے حالیہ مطالعے میں پایا ہے کہ ہفتے میں پانچ سرونگ ڈارک چاکلیٹ کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہے۔
امریکی محققین کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ نتائج کی تصدیق کے لیے کلینیکل ٹرائلز کی مزید ضرورت ہے۔ لیکن اس بات کے مضبوط شواہد سامنے آئے ہیں کہ ڈارک چاکلیٹ کی پانچ سرونگ فی ہفتہ یعنی ہفتے میں 5 بار چاکلیٹ بار کھانا ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔
چاکلیٹ میں فلاوانولز (پھلوں اور سبزیوں میں پایا جانے والا قدرتی مرکب) کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے جو دل کی صحت کو فروغ دینے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے دکھایا گیا ہے۔
محققین نے پایا کہ جو لوگ کسی بھی قسم کی چاکلیٹ کے ہفتے میں کم از کم پانچ سرونگ کھاتے ہیں ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی شرح ان لوگوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر 10 فیصد کم ہوتی ہے جنہوں نے شاذ و نادر یا کبھی چاکلیٹ نہیں کھائی۔