پولیس وردی میں ملبوس ملزمان شہری سے 2 ہزار ڈالر چھین کر فرار

فیڈرل بی ایریا میں تلاشی کے بہانے پولیس وردی میں ملبوس افراد نے روکا اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے


اسٹاف رپورٹر December 13, 2024
کراچی میں 12 لاکھ اسلحہ لائنس میں سے صرف 25 فیصد کمپیوٹرائزڈ ہیں،سیکریٹری داخلہ سندھ، فوٹو؛فائل

کراچی:

پولیس وردی پہنے ملزمان شہری سے 2 ہزار ڈالر چھین کر فرار ہو گئے۔

شہرقائد میں پولیس وردی پہنے ملزمان وارداتیں کرنے لگے۔ شارع پاکستان ہاشم شاپنگ سینٹرکےقریب پولیس وردی میں ملبوس2ملزمان شہری سے2ہزار ڈالرچھین کر فرار ہوگئے۔ واردات کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

گلبرگ تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں ہونے والی اس واردات کامقدمہ متاثرہ شہری تجمل حسین ولد محمد خان کی مدعیت میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف  درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی گئی ۔

متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ شارع پاکستان ہاشم  شاپنگ سینٹر کے قریب پولیس وردی میں ملبوس 2 ملزمان نے اسے تلاشی کے بہانے روکا اورتلاشی کے دوران میرے پاس موجود 2ہزارڈالرچھین لیے۔

شہری کے مطابق دستگیر میں واقع بینک سےاپنے بھائی رفیق کے اکاؤنٹ سے 2 ہزار امریکی ڈالر نکلوائے اور کرنسی تبدیل کرنے کے لیے شارع پاکستان ہاشم  شاپنگ سینٹر کے قریب واقع منی ایکسچینج جا رہا تھا کہ ہرے رنگ کی گاڑی میں سوار پولیس وردی میں ملبوس 2 ملزمان نے2 ہزار ڈالر چھینے اور گاڑی واٹر پمپ کی جانب دوڑا دی۔

انہوں نے بتایا کہ 15فائیوپراطلاع کرنے کے باوجود پولیس آدھے گھنٹے تک نہیں پہنچی ۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نےواردات کی تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں