کراچی:
سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 50ڈالر کی کمی سے 2666ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب ملک میں جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5000روپے گھٹ کر 277800 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 4286روپے گھٹ کر 238169روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے گھٹ کر 3400روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔