لاہور؛ ماں اور نوجوان بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم  نے نوجوان لڑکی کے ساتھ زنا بالجبر کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کے خلاف  کارروائی کی جارہی ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 13, 2024
ماں اور بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم پولیس کی حراست میں ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

لاہور:

پولیس نے خاتون اور اس کی نوجوان بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق 15 پر ایک خاتون نے کال کی کہ  شاہد نامی ملزم نے اس کی 18سالہ  بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جبکہ وہ خود اسے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ 

 ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ مزنگ رائے آصف جبار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم شاہد نے 6 سال قبل متاثرہ لڑکی ( ث ) اور اس کی والدہ عائشہ کو مکان کرایہ پر لے کر دیا تھا۔ 

ملزم نے بچی کی ماں کو بہلا پھسلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اوراس کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرلیے اور 6 سال تک اسے بلیک میل کرتا رہا۔

بعدازاں ملزم نے 18 سالہ (ث) کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر لڑکی کی ماں نے 15 پر کال کردی۔ 

پولیس کے مطابق ملزم  نے نوجوان لڑکی کے ساتھ زنا بالجبر کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج مزید کاروائی کے لیے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ کر دیا گیا ہے۔ 

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے  ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ مزنگ رائے آصف جبار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، ان کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت لوگ کیفرِ کردار تک پہنچائے جائیں گے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں