اسلام آ باد:
ملک میں کام کرنے والے 23 لاکھ فری لانسرز میں سے صرف 38 ہزار کے پاس بینک اکاؤنٹس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزیراعظم کی آئی ٹی برآمدات ترسیلات زر کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں انکشاف کیا گیا کہ23 لاکھ 20 ہزار فری لانسرز میں سے صرف 38 ہزار کے پاس بینک اکاؤنٹس ہیں اور ہر ہفتے 500 فری لانسرز کے بینک اکاؤنٹس کھولے جا رہے۔
کمیٹی کو گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیےکیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اجلاس میں آن لائن ادائیگیوں کے پے پال کا نظام پاکستان میں لانے پر زور دیا گیا اور آئی ٹی پروفیشنلز کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ادائیگی کا اپنا نظام لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیک ہولڈر، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، وزارت آئی ٹی اور فری لانسرز کا ورکنگ گروپ بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فری لانسرز کے لیے وی پی این رجسٹریشن کی نئی سہولت
اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں آئی ٹی کے شعبے کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ آئی ٹی سیکٹر برآمدات سے غیر ملکی آمدنی کے لیے باہمی تعاون اور مستقل پالیسیاں ضروری ہیں۔