کراچی:
ملک بھر میں سونے کے ریٹ جاری کرنے والے بابائے گولڈ حاجی ہارون رشید چاند کا انتقال ہوگیا، ان کی عمر 80 برس تھی، نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ملک بھر میں سونے کے ریٹ جاری کرنے والے بابائے گولڈ حاجی ہارون رشید چاند کا انتقال ہوگیا۔
اہل خانہ کے مطابق حاجی ہارون رشید چاند کئی دن سے شدید علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔
اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔