کراچی میں ہفتے کو بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلےچند روزتک شہرکا موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے

کراچی:

 شہرمیں جمعے کو معمول سے تیزہوائیں چلیں،رفتار36کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے سبب موسم دن بھرخشک وخنک رہا، ہفتےکو بھی تندوتیزہوائیں چل سکتی ہیں۔

جمعرات اورجمعے کی درمیانی شب کراچی میں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی معمول سے تیزہوائیں چلنا شروع ہوئیں،جس کی وجہ سے جمعے کی صبح کم سے کم پارہ 12.4 ڈگری ریکارڈ ہونے کے باوجود سردی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔

خشک وخنک ہواؤں کا سلسلہ دن بھرجاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار20 ناٹیکل میل(36کلومیٹرفی گھنٹہ)ریکارڈ ہوئی۔

شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روزکے مقابلے میں 0.6 ڈگری کی معمولی کمی سے25.4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا، دیہی سندھ میں سب سے کم درجہ حرارت ٹنڈوجام میں 2.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلےچند روزتک شہرکا موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے جبکہ ہفتے کوکراچی میں معمول سے تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

Load Next Story