دوسرا ٹی20؛ جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

پروٹیز نے ریزا ہینڈرکس اور وین ڈر ڈوسین کے درمیان ہونیوالی شاندار شراکت کی بدولت 207 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کیا


ویب ڈیسک December 14, 2024

جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میں ریزا ہنڈرکس کی شاندار سینچری کی بدولت 7 وکٹوں سے شکست دے کر 0-2 سے سیریز جیت لی۔


سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ریزا ہینڈرکس اور وین ڈر ڈوسین کے درمیان 157 رنز کی شاندار شراکت کی بدولت 207 رنز کا ہدف میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں حاصل کیا۔

ریزا ہنڈرکس نے 10چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے جہانداد خان نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 206 رنز اسکور کیے۔ اوپنر صائم ایوب نے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

دیگر بیٹرز میں بابر اعظم 31، عرفان خان 30، محمد رضوان 11، طیب طاہر 6 اور عثمان خان 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پروٹیز کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ ڈایان گیلیم اور اوٹنیل بارٹمین نے 2، 2 جبکہ جارج لِنڈا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں