ایک سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے، گورنر پنجاب

مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے ، سردار سلیم حیدر


اسٹاف رپورٹر December 13, 2024

لاہور:

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے، مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔ 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد کی صدر پنجاب پی ایل ایف راحیل کامران چیمہ کی قیادت میں ملاقات کی،  گورنر پنجاب  نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز لائرز فورم کے وکلاء نے حقیقی جمہوریت کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے، مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آئینی بینچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے،  جو شہید بے نظیر بھٹو کے ویژن کی تکمیل ہے۔

گورنر سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے جمہوریت کے خلاف کام کرنے والے سازشی عناصر کا راستہ بند ہوگیا، بھٹو ازم کے منشور کو پنجاب کی ہر وکلاء بار میں لے کر جائیں گے، پاکستانی عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں