مشکوک ایکشن پر شکیب الحسن کو بولنگ کرانے سے روک دیا گیا

شکیب کے ایکشن میں ای سی بی کے ضوابط میں تعین کردہ 15 ڈگری زاویے سے زیادہ کا خم ہے


ویب ڈیسک December 14, 2024

بنگلادیشی  آل راؤنڈر شکیب الحسن پر مشکوک ایکشن کے سبب انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے تحت ہونے والے مقابلوں میں  بولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔


37 سالہ آل راؤنڈر سے ستمبر میں سرے بمقابلہ سمرسیٹ کھیلے گئے میچ کے بعد سے بولنگ ایکشن کے متعلق تحقیقات کی گئیں۔

ایک آزاد معائنے میں معلوم ہوا کہ شکیب کے ایکشن میں ای سی بی کے ضوابط میں تعین کردہ 15 ڈگری زاویے سے زیادہ خم پایا گیا۔

انگلش بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شکیب ای سی بی کےتحت کرائے جانے والے مقابلوں میں بولنگ کرنے کے لیے اس وقت تک نااہل ہیں جب تک وہ اپنے بولنگ ایکشن کے معائنے کو پاس نہیں کر لیتے۔

واضح رہے شکیب الحسن ٹائٹل حریف سمرسیٹ کے خلاف اہم میچ کے لیے سرے کا حصہ بنے تھے اور دونوں اننگز میں نو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں