قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
سینچورین میں جنوبی افریقا کیخلاف جاری سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں 31 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے بابراعظم نے 11 ہزار ٹی20 رنز بنانے کا کارنامہ 298 اننگز میں سر انجام دیا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے یہ کارنامہ 314 اننگز میں انجام دیا تھا۔
بابراعظم دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 7،۔ 9 اور 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 میں زیادہ چھکے؛ بابراعظم کے پاس شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑنے کا موقع
مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم ٹی20 میں 11ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں گیارہویں کھلاڑی ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم پر جنسی ہراسانی کیس؛ جج کرکٹر کے وکیل سے ناراض
ان سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز اور ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی اس فہرست میں نام لکھا چکے ہیں۔