شام کو دہشت گردی کا پلیٹ فارم بننے نہیں دیں گے، امریکا

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن غیر اعلانیہ دورے پرعراق پہنچے جہاں انہوں نے عراقی وزیراعظم سے ملاقات کی، عرب میڈیا


ویب ڈیسک December 13, 2024
فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا

BAGHDAD:

امریکا نے کہا ہے کہ شام کو دہشت گردی کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن غیر اعلانیہ دورے پرعراق پہنچ  گئے جہاں انہوں نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی۔

دارالحکومت بغداد میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے شام کی تازہ صورتحال اور داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔ 

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ( بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد)  یہ عراق کے لیے اپنی خودمختاری کو مستحکم کرنے کا لمحہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور عراق  نے مشترکہ طور پر  اس علاقائی خلافت کا راستہ روکنے میں زبردست کامیابی حاصل  کی ہے جو برسوں پہلے داعش نے قائم کی تھی۔

امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ شام میں داعش کی موجودگی کے پیش نظر اس کامیابی کی اہمیت عراق سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، اور ہم پرعزم ہیں  کہ داعش کو دوبارہ ابھرنے نہیں دیں گے اور نہ ہی شام کو دہشت گردی کا پلیٹ فارم بننے دیں گے۔ 

خیال رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد  انتونی بلنکن  مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، اور  اس دورے میں عراق ان کی آخری منزل تھی۔ قبل ازیں وہ  ترکیہ گئے تھے جہاں انہوں نے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی تھی۔

طیب اردوان نے امریکی وزیرخارجہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ترکیہ ، شام میں داعش کے خلاف جنگ میں کمزور نہیں پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں