آنکھوں پر پٹی باندھ کر پکل بال سرونگ کا ریکارڈ

ڈیوڈ رش نے ایک منٹ میں 41 پکل بال سرونگ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا


ویب ڈیسک December 14, 2024

امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک منٹ میں 41 پکل بال سرونگ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ریکارڈ بنانے کا فیصلہ پچھلے ریکارڈ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کیا۔ پچھلا ریکارڈ 23 سروز کا تھا۔

ڈیوڈ رش نے بتایا کہ انہوں نے ایک منٹ میں 43 بالز سروس اسکوائر میں ماری، ایک سروس 60 سیکنڈ کے بعد اسکوائر میں گری جبکہ ایک سروس کو گینیز ورلڈ ریکارڈ نے نامعلوم وجوہات پر خارج کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔