لگتاہے شہداکی آڑمیں سول نافرمانی موخرکردی جائیگی، فیصل واوڈا

پشاور دھرنے کے وقت کور کمانڈر فیض تھے ،ان کی گردن بچے گی تویہ بھی بچیں گے


ویب ڈیسک December 14, 2024
 پوریPTI فیض حمیدکو بچانے میں لگی ہے ،کچھ لوگوں نے عمران کے ثبوت دیدیے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد:

پشاور دھرنے کے وقت کور کمانڈر فیض تھے ،ان کی گردن بچے گی تویہ بھی بچیں گے، پوریPTI فیض حمیدکو بچانے میں لگی ہے ،کچھ لوگوں نے عمران کے ثبوت دیدیے

 سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ لگتا ہے شہدا کی آڑ میں سول نافرمانی موخر کردی جائیگی ، آرمی تمام ثبوت جمع کرنے کے بعد چارج شیٹ کرتی ہے ، پشاور دھرنے کے وقت کور کمانڈر جنرل فیض تھے ، پوری پی ٹی آئی انھیں بچانے میں لگی ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی تمام ثبوت جمع کرنے کے بعد چارج شیٹ کرتی ہے ، پہلے ہی کہا تھا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل پر حیرت نہیں ہوگی ، لگتا ہے شہدا کی آڑ میں سول نافرمانی موخر کردی جائیگی ، کچھ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کی آڈیوز اور میسجز کے ثبوت دے دیئے ، پی ٹی آئی میں واحد آدمی تھا جو فیض حمید کے قابو نہیں آیا ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی گردن بچے گی تو یہ بھی بچیں گے ۔

علاوہ ازیں سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل پر حکومت اگلے ہفتے کوئی نہ کوئی راستہ نکال لے گی ، سوال یہ ہے کہ اگر 9 مئی کا واقعہ ہوا تھا تو پھر مٹی کیسے ڈالی جاسکتی ہے ؟ 9 مئی کی سزائیں بھی ہوں گی اور سزائیں کاٹنی بھی ہوں گی۔

 ارشد شریف قتل اور عمران خان پر فائرنگ کے دو کیسز کو بالکل نہ بھولیں ، عمران خان کو فائرنگ میں مارنے کی کوشش بھروسہ مند لوگوں نے کی تھی ، بیرسٹر گوہر اچھے انسان اور اچھے دل کے مالک ہیں ، سیڑھیوں میں ان سے بات ہوئی کوئی پلان ملاقات نہیں تھی ، ہم دونوں کیلئے گلے ملنا خوش آئند ہے مگر یہ سب پی ٹی آئی کا چہرہ نہیں ہیں۔

 مولانا کی سیاست کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، ان کا خیبرپختونخواہ میں مینڈیٹ چھینا گیا اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، حکومت کو خطرہ کسی سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے خطرہ ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں