میرپور خاص؛ ایف آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی، 17 ہزار سے زائد یونٹ کی بجلی چوری پکڑی گئی

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بکنگ آفس کو ٹرانسفارمر کے ذریعے براہ راست بجلی فراہم کی جارہی تھی


اسٹاف رپورٹر December 14, 2024

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 17739 یونٹ کی بجلی چوری پکڑ لی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مارکارروائی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بکنگ آفس پر کی گئی کارروائی میں ایس ڈی او ہیسکو اور فیلڈ اسٹاف بھی ہمراہ تھے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بکنگ آفس کو ٹرانسفارمر کے ذریعے براہ راست بجلی فراہم کی جارہی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق 17739 یونٹ کی بجلی چوری کی گئی بجلی چوری سے ملکی خزانے کو 8 لاکھ 73 ہزار روپے سے زائد کا نقصان پہنچا بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمے میں نامزد ملزمان میں دین محمد ، میر محمد اور اویس شامل ہیں جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں