امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، ڈی جی سول ایوی ایشن

پاکستان ایف اے اے کی کیٹگری ون سے ٹو میں چلا گیا تھا امید ہے کہ واپس کیٹگری ون میں بحال ہو جائےگا، نادرشفیع


اسٹاف رپورٹر December 14, 2024

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نے کہا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن(ایف اے اے)کا وفد فروری یا مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادرشفیع ڈارکے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ روابط ہوئے ہیں جس کے دوران پاکستان نے ایف اے اے کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دیے ہیں ایم او یو میں زیر التوا مالیاتی ذمہ داریوں کو طے کیا جارہا ہے اور جلد امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایف اے اے کا وفد فروری یا مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

نادرشفیع ڈار کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایف اے اے کی کیٹگری ون سے ٹو میں چلا گیا تھا امید ہے کہ واپس کیٹگری ون میں بحال ہو جائےگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے امریکا کی پروازیں سن 2017 میں بند ہوئی تھیں جبکہ ہفتہ وار6 پروازیں چلائی جاتی تھیں جن میں 4 پروازیں نیویارک اور2 پروازیں شگاگو کے لیے آپریٹ ہوتی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں