کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان سے 2 عدد پستول، 10 عدد ٹچ موبائل فون اور 125 موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے، پولیس

کراچی کے علاقے نارھ ناظم آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک زخمی ہے زخمی ملزم کی شناخت دوست محمد کے نام سے کی گئی جبکہ اس کے ساتھی ملزم کی شناخت حیدر کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 عدد پستول، 10عدد ٹچ موبائل فون اور 125 موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

Load Next Story