دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
کراچی ایئرپورٹ پر دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی پرواز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب بھارتی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیکل بنیاد پرایمرجنسی لینڈنگ کی،انڈیگوایئرکی پروازدہلی سے جدہ جارہی تھی۔
پاکستانی فضائی حدود میں ایک مسافرکی طبیعت خراب ہوئی،پائلٹ نے میڈیکل ایمرجنسی کےطورپرفوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی،اجازت ملنے پرپائلٹ نےطیارہ کراچی ایئرپورٹ پراتارا جس کے بعد کراچی ایئرپورٹ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کےعملے نےمسافر کامعائنہ کیا اور مسافرکو فوری ضرورت کی ادویات بھی فراہم کی گئیں جس سے55سالہ بھارتی مسلمان مسافرکی طبعیت سنبھل گئی۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق دہلی سے جدہ جانے والی پرواز نے رات 10 بجکر 54 منٹ پر لینڈ کیا، مسافر کو فوری دوائیں فراہم کی گئیں، حالت بہتر ہوگئی۔
ڈاکٹر نے بھارتی مسافر کو بعد ازاں پرواز کے لیے فٹ قرار دے دیا، طبی امداد کے بعد پرواز رات 2 بجے کے قریب دوبارہ اپنی منزل جدہ روانہ ہوگئی۔