ناکام مارشل لا، جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب

صدر کے مواخذے کے حق میں 204 اور مخالفت میں 85 ارکان نے ووٹ دیا، غیرملکی خبر ایجنسی


ویب ڈیسک December 14, 2024

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی۔

غیرملکی خبرایجنسی  کے مطابق جنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد صدر یون سک یول کے خلاف پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک ایک ہفتہ قبل پیش کی گئی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔

صدر کے خلاف مواخذے کی دوسری تحریک پر آج جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوئی۔ مواخذے کے حق میں 204 جبکہ 85 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے لیے 200 ووٹوں کی ضرورت تھی ۔ اپوزیشن پارٹیوں کو مواخذے کی تحریک کامیاب بنانے کے لیے 8حکومتی ارکان کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہے۔ سات حکومتی ارکان نے اپوزیشن کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے یون سک یول نے ملک میں مارشل لا لگانے کی کوشش کی تھی جس کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے اور صدر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ صدر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خلاف مواخذے کی تحریک کا آخری وقت تک مقابلہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں