1968 میں ایک بنگالی آئی ایس آئی افسر نے ایک سازش بے نقاب کی جس میں شیخ مجیب الرحمن بھارت کے سرحدی شہر اگرتلا جو کہ ڈھاکا سے چند گھنٹوں کے فاصلے پر ہے، میں کچھ بھارتی انٹیلی جنس آفیسرز سے ملتا ہوا پایا گیا۔ مجیب الرحمن کی گرفتاری پر سازش پوری طرح بے نقاب ہوئی کہ بھارت میں سرکاری سرپرستی میں مشرقی پاکستان کو متحدہ پاکستان سے توڑ کر الگ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔
1971 کی جنگ سے پہلے بھارتی انٹیلی جنس نے مکتی باہنی کو تشکیل دیا۔ اُسے بھارتی سرزمین پر پاکستان کے خلاف لڑنے کی تربیت دی اور اسے اسلحہ اور سرمایہ فراہم کیا تاکہ مشرقی پاکستان میں افراتفری پیدا کی جاسکے۔ را چیف آر این کاؤ نے اپنے ذرائع سے پاکستان سے معلومات اکٹھی کیں اور باقاعدہ بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کوایک الگ میٹنگ میں مشرقی و مغربی پاکستان کی اندرونی سیاسی و عسکری صورتحال پر ایک بریفنگ دی اور اسی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ را چیف ایک بِلو پرنٹ تیار کرے گا۔ جس کے تحت مکتی باہنی کے ذریعے مشرقی پاکستان میں متحدہ پاکستان کے خلاف بغاوت کروائی جائے گی اوراندرا گان
13 سالہ عبداللہ ولد محمد قاسم مشرقی پاکستان کے ضلع میڈا ریپور سے تعلق رکھتے تھے اور 71ء کی جنگ میں پاک فوج کا نظریۂ پاکستان کے سبب ساتھ دیا۔ اُس موقع پر پاکستان کے حامیوں بالخصوص رضا کاروں کو بمعہ اُن کے اہل خانہ بشمول خواتین کے 20،25 افراد کی قطاروں میں کھڑا کرکے گولیوں سے چھلنی کر کے مار دیا گیا۔
خورشید عالم ولد خلیل الرحمن، مشرقی پاکستان کے ضلع برہمن باریا سے تعلق رکھتے ہیں۔ جنگِ 71 میں نویں جماعت میں تھے۔ کہتے ہیں کہ پاکستانی فوج کے ہتھیار ڈال دینے کے بعد بنگالیوں کو مکتی باہنی نے قتل نہیں کیا تو اور کس نے کیا؟ میرے سامنے مکتی باہنیوں، بھارتی فوجیوں اور مقامی ہندؤں نے پاکستان پرستوں کو مارا، اور مولانا عبدالقیوم خان کو تشدد کا نشانا بنایا گیا۔ پھر اُن کے زخمی جسم پر مصالحے لگا کر انہیں تڑپایا اور قتل کیا۔ حتیٰ کہ یہی تشدد دیگر بنگالیوں کے ساتھ بھی کیا گیا۔ کلکتہ سے مکتی باہنی کی پشت پناہی کی جاتی تھی۔
Voice of BERT QUINT in CALCUTTA--، اناؤنسر بتارہا ہے کہ پاک افواج کے ہتھیار پھینکنے کے بعد دریا پر سیر کو گئے تو ہم نے دریا میں بہتی لاشیں دیکھیں جنہیں 16 دسمبر کے بعد قتل کیا گیا تھا تاکہ علاقہ خالی کروایا جاسکے۔
ڈاکٹر محمد رضا الکریم مشرقی پاکستان میں پیدا ہوئے۔ جنگِ 71 کے وقت 12 سال کے تھے۔ مکتی باہنی کے مسلح جتھوں نے بھارتی فوجیوں کے ہمراہ پاکستان پرست بنگالیوں کا قتل عام کیا۔
سابقہ مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کے بعد ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جب پاکستان کے حامیوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر تشدد اور قتال کا نشانہ نہ بنایا گیا ہو۔ 16 دسمبر کو جنگ کے ختم ہونے کے کچھ ہی دیر بعد گوریلا بلوائیوں نے 12 بہاریوں کو بس سے اتار کرموقع پر ہی قتل کردیا۔ 16 دسمبر کے بعد پاکستان کے حامی قیدیوں کو میدانوں میں گٹھنوں کے بل گھسیٹتے ہوئے لایا گیا۔ ان پر آخری دم تک تشدد کیا گیا یہاں تک کہ وہ تشدد کی تاب نہ لا کر مارے گئے۔
ڈھاکا کے میدان میں پاکستان پرست نوجوانوں کو تشدد سے ماردیا گیا۔ جنگِ 71 کی تاریخ نویسی پر جانبداری کی وجہ بھارت کی مداخلت پر پردہ ڈالنا ہے۔ کلکتہ میں بھارت کی جانب سے بنگالی گوریلا بلوائیوں کو پاکستان کے خلاف لڑنے کے لئے مالی، مسلح اورہدایتی تعاون دیا جاتا رہا۔
’’شرمیلا بوس، یونیورسٹی آف آکسفورڈ‘‘ نے جنگِ 71 پر بھارتی بنگلہ دیشی وضاحتی غلبے میں تحقیق کرنے کے باوجود یہ حقیقت پائی کہ ہمیں جنگِ 71 پر حقیقت کے برخلاف کہانی سنائی جاتی ہے۔ جنگ پر جو کہانی سنائی جاتی ہے وہ زمینی حقیقت سے کافی مختلف ہے۔ جنگ پر جو کچھ بھی لکھا گیا ہے وہ بہت جانبداری اور منفی طور پر رقم کیا گیا ہے۔ میں نے جنگ ِ71 کی تاریخ پر وہی لکھا جو مجھے سچ لگا تھا اور جو میری قوتِ استدلال نے قبول کیا۔
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا فخریہ اعتراف
’’ہم ہی وہ لوگ تھے جنہوں نے مکتیوں کے شانہ بشانہ بھارتی فوجیوں کی صورت میں اپنا خون بنگلہ دیش کےلیے بہایا‘‘۔
بنگالیوں نے پاکستان کے خلاف بغاوت نہیں کی بلکہ وہ اب تک پاکستان کے حامی ہیں
غلام اعظم، عبدالقادر ملّا، قمر الزمان، اظہر الاسلام، عبدالسبحان، مطیع الرحمن نظامی، علی احسن محمد اور صلاح الدین قادر جیسےعظیم لوگ جو بنگالی ہونے کے باوجود بھی پاکستانی تھے، ہیں اور رہیں گے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مکتی باہنی کے دہشتگردوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور پاکستان کی حمایت میں ڈٹے رہے اور گرفتار کر لئے گئے۔ بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے ان لوگوں کو بارہا کہا گیا کہ آپ لوگ پاکستان کی حمایت کرنے پر اگر آج بھی معافی مانگ لیں تو آپ کی جان بخش دی جائے گی۔ لیکن عبدالقادر ملّا، قمر الزمان، علی احسن محمد اور صلاح الدین قادر 44 سالوں بعد بھی پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت نواز بنگلہ دیشی حکومت کے آگے نہیں جھکے بلکہ تختۂ دار پر جھول جانے کو فوقیت دی اور اَمر ہوگئے۔
بھارت نے پاکستان کے اندرونی سیاسی خلفشار کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی فوجیں مشرقی پاکستان میں داخل کیں اور اپنی دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی کی مدد سے مشرقی پاکستان پر قبضہ کرلیا۔
سقوطِ ڈھاکا کے بعد شیخ مجیب کو قتل کرنے والے بھی بنگالی تھے جنہیں احساس ہوگیا تھا کہ ان سے کتنی بڑی غلطی ہوگئی ہے۔
پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بنگلہ دیشی وزیرِاعظم حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش لیبریشن وار آنر ایوارڈ تشکیل دیا۔ چند سال پہلے کچھ نام نہاد پاکستانیوں کو اسی ایوارڈ سے نوازا گیا اور بعد ازاں مودی کو بھی یہ ایوارڈ دیا گیا جو انہوں نے سابق ہندوستانی وزیراعظم واجپائی کی جگہ وصول کیا تھا۔ ایوارڈ ملتے ہی مودی نے ان تمام باتوں کا سرِعام اعتراف کرلیا جس کا آج تک ہندوستان انک
پہلا اعتراف
’’بنگلہ دیش کا قیام ہر ہندوستانی کی خواہش تھی اور اس میں ہندوستانی شہریوں نے بھی کردار ادا کیا ہے‘‘۔
دوسرا اعتراف
’’1971ء میں ہندوستانیوں نے بھی کندھے سے کندھا ملا کر بنگلہ دیش کی آزادی کےلیے جدوجہد کی تھی‘‘۔
تیسرا اعتراف
1971 میں جب ہندوستان نے بنگلہ دیش کی آزادی کی تحریک چلائی تو مودی خود بھی ایک رضا کار کی حیثیت سے اس میں شامل ہوئے تھے اور ہندوستانی دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی کا ساتھ دیا تھا۔
ان تمام دستاویزی ثبوتوں کی روشنی میں پاکستان کو چاہیے کہ سب سے پہلے اپنا تعلیمی نصاب درست کرے اور حکومتی سطح پر کھل کر ان تمام حقائق کو عام کرے تاکہ پاکستان اور افواجِ پاکستان کے خلاف ملک کے اندر سے آنے والی چند پھُسپھُسی آوازیں بند ہوں اور ساتھ ساتھ عالمی عدالتِ انصاف اور اقوامِ متحدہ سے ان تمام ثبوتوں کے ساتھ رجوع کرے تاکہ عالمی سطح پر بھی ریکارڈ درست کیا جاسکے اور ساری دنیا کے سامنے پاکستان کے خلاف بھارتی سازش و دہشتگردی بے نقاب ہوسکے۔
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔