ایف سی بلوچستان نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، سامان سے بھری 21 گاڑیاں ضبط

ضبط شدہ اشیا میں چھالیہ، ٹائرز، سگریٹس، بھاری مالیت کا کپڑا شامل ہے جسے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا، ایف سی حکام

BALOCHISTAN:

ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل شدہ اشیا لےجانے والی 21 گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔


ترجمان ایف سی نارتھ ریجن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ضبط شدہ اشیاء میں چھالیہ، ٹائرز، سگریٹس اور بھاری مقدار میں کپڑے کو قبضے میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔


اس میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران اسمگلرز کی جانب سے ایف سی کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی اور قومی شاہراہ کو بلاک کیا گیا۔


بیان کے مطابق ایف سی کی جانب سے شرپسند عناصر کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی اور قومی شاہراہ کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا۔


ایف سی بلوچستان اور دیگر ادارے ایسے انتشاری ٹولے سے نبردآزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری رہے گی۔

Load Next Story