پولیس دہلی کیجانب احتجاجی مارچ کرنیوالے کسانوں پر ٹوٹ پڑی، آنسو گیس، واٹرکینن کا استعمال

پولیس تشدد سے متعدد کسان شدید زخمی ہوگئے

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی  کی جانب احتجاجی مارچ کرنے والے سیکٹروں کسانوں کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے مطالبات کے حق میں نئی دہلی کی طرف مارچ کرنے والے  کسانوں کو روکنے کے لیے پولیس نے اندھا دھند آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ کسان مظاہرین پر بے دریغ لاٹھی چارج سے متعدد کسان زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہلی اور ہریانہ کی سرحد پر سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے تاکہ کسان دارالحکومت میں داخل نہ ہوسکیں۔ دہلی ہریانہ بارڈر پر کسانوں کی احتجاجی مقام سے کچھ فاصلے پر حفاظتی باڑھ بھی لگا دی گئی ہے۔ زخمی کسانوں کو موقع پر موجود ایمبولینسز کے ذریعے مختلف اسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ کسان قیمتوں میں یکسانیت اور ٹیکس میں کمی سمیت دیگر مطالبات کررہے ہیں۔

Load Next Story