وائلڈ لائف پنجاب کی کارروائی، غیرقانونی شکار کرنے والے 8 ملزمان گرفتار

اسپیشل وائلڈ لائف ریڈ اسکواڈ پنجاب نے گجرات وائلڈ لائف اسٹاف کے ہمراہ باڈر بیلٹ پبلک وائلڈ لائف ریزرو میں کاروائی کی۔


Asif Mehmood December 14, 2024

لاہور:

وائلڈ لائف ریڈ اسکواڈ پنجاب نے غیرقانونی شکار کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈاؤن اسپیشل وائلڈ لائف ریڈ اسکواڈ پنجاب نے گجرات وائلڈ لائف اسٹاف کے ہمراہ دوسری بڑی کاروائی کی ہے۔

بیان کے مطابق باڈر بیلٹ پبلک وائلڈ لائف ریزرو میں غیرقانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن 2 شکار پارٹیوں کے خلاف کی گئی۔

نڈالہ مرچولہ تحصیل گجرات کے علاقے میں ناکہ بندی کر کے گرفتار 8 ملزمان سے ذبح شدہ مگھ سمیت مختلف آلات شکار بشمول سات 12 بور بندوقیں، ایک رائفل اورپسٹل سمیت سیکڑوں کی تعداد میں کارتوس اورگولیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف پنجاب وائیلڈ لائف ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔
 
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے کسی بھی پبلک وائلڈ لائف ریزرو ایریا بشمول تمام بارڈر بیلٹ (زیرو لائن سے آٹھ کلو میٹرتک) ایریا میں کسی بھی قسم کا شکار پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی پرمٹ کے بنا  نہیں ہو سکتا، کوئی بھی دیگر محکمہ کسی قسم کے شکارکا پرمٹ یااجازت دینےکامجازی نہ ہے، لہذا شکار کی باقاعدہ اجازت  محکمہ وائلڈ لائف  اینڈ پارکس پنجاب کے علاوہ  کوئی دیگر محکمہ نہ دے سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں