چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان کو 'لالی پاپ' دیا

یہ فیصلہ محض براڈکاسٹرز کے پیسے کو بچانے کیلئے کیا جارہا ہے ورنہ اسے بڑا نقصان ہوسکتا تھا، باسط علی


ویب ڈیسک December 14, 2024

سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر لالی پاپ دیا ہے تاکہ براڈکاسٹرز کو نقصان سے بچایا جاسکے۔


اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ''فیصلہ آنے سے پہلے معلوم ہوگیا تھا کہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اسی لیے شرط مانی ہے کہ یہ ماڈل 2026 میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ (ٹی20 ورلڈکپ) کیلئے نافذ العمل ہوگا''۔

باسط علی کا کہنا تھا کہ بتایا جارہا ہے کہ ''2027 یا 2028 میں خواتین کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق پاکستان کو مل جائیں گے… ہر کوئی محسوس کرے گا ‘واہ! پاکستان میں ایک نہیں بلکہ دو آئی سی سی ایونٹس!۔۔ لیکن ایسا اس لیے کیا جارہا ہے کہ 2026 ویمنز ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت جائے، یہ فیصلہ محض براڈکاسٹرز کے پیسے کو بچانے کیلئے کیا جارہا ہے ورنہ اسے بڑا نقصان ہوسکتا تھا''۔

مزید پڑھیں: شرائط مان لی گئیں،چیمپئنر ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی ہوگی، پی سی بی کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ ''آئی سی سی پاکستان کو ایک لالی پاپ دے رہا ہے کہ اگر آپ اتفاق کرتے ہیں اور تحریری طور پر کچھ نہیں مانگتے تو ہم آپ کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ دیں گے، جسکے ہونے نہ ہونے سے کوئی فائدہ ہوگا نہیں''۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ 'پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے' کے تحت ہی ہوگی

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اگلے برس ایشیاکپ کی میزبانی کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا، ویمنز ورلڈکپ یا انڈر 19 ورلڈکپ کی میزبانی سے پی سی بی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اگر پی سی بی اس لالی پاپ کو قبول کرتا ہے تو وہ ہار جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں