PAKISTAN:
محکمہ موسمیات پاکستان نے کہا ہے ہے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جب کہ صوبے کے بشتر اضلاع میں بادلوں کے ساتھ سرد ہوائیں چلیں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ بادلوں کے آنے اور ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، آج اور کل سورج اور بادلوں کے درمیان انکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ بادل بن برسے لاہور اور پنجاب سے گزر جائیں گے جب کہ صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم 5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارہ ریکارڈ کیا گیا ج بکہ زیادہ سے زیادہ بیش تک جانے کے امکان ہے۔
بلوچستان کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا۔
محکمے نے کہا کہ کوئٹہ، زیارت اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا، ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سبی 8، تربت 11، نوکنڈی منفی ایک، چمن میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13، جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر حصوں میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا، پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے تمام میدانی علاقوں میں سردی کی شدت مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پشاور میں صبح ریکارڈ کردہ درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، خیبرپختونخوا صوبہ بھر میں موسم خشک رہنے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ شمالی علاقہ جات ہنزہ میں پارہ منفی 18، استور میں منفی 17 ڈگری تک گرگیا جب کہ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری اور کوئٹہ میں کم سے کم ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر قائد کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج بھی یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہفتے کے روز بھی بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے سبب موسم سرد اور خشک رہے گا، سرد ہواؤں کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے کم محسوس ہورہا ہے۔
آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔