نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ Reiki جو کہ قدیم جاپانی تکنیک ہے، کینسر کے کچھ مریضوں کو درد سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہے۔
ریکی تکنیک ایک قدیم جاپانی تکنیک ہے جس میں مریض پر ریکی پرفارم کرنے والا ماہر اپنے ہاتھوں سے مریض کو ہلکے سے چھوتا ہے یا بغیر چھوئے اپنے ہاتھوں کو جسم کے اوپر منڈلا کر توانائی یا نرجی مریض میں منتقل کرتا ہے۔
کلیولینڈ یونیورسٹی ہاسپٹل میں ہول ہیلتھ سے تعلق رکھنے والی نٹالی ڈائر کی قیادت میں ایک ٹیم نے رپورٹ کیا کہ ریکی حاصل کرنے والے مریضوں نے تمام علامات میں طبی لحاظ سے نمایاں بہتری، اطمینان کی اعلی سطح اور شفا یابی کے مثبت تجربے کی اطلاع دی ہے۔
ٹیم نے یہ نتائج حال ہی میں جرنل آف پین اینڈ سیمپٹم مینجمنٹ میں اپنے شائع کیے ہیں۔
دی کلیولینڈ کلینک نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ ریکی قدیم جاپانی شفا یابی کے طریقوں میں جڑیں رکھتی ہے اور اسے انرجی کے ذریعے شفایابی کی ایک شکل سمجھا جاتا ہے۔
ریکی لفظ جاپانی لفظ 'ری' سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے آفاقی، اور 'کی'، جس کا مطلب زندگی کی انرجی۔
ریکی کے پیچھے نظریہ یہ ہے کہ لوگوں کے اندر ایک غیر مرئی توانائی ہوتی ہے اور ریکی پرفارم کرنے والا ماہر آپ کو اپنے ہاتھوں سے ہلکے سے چھو کر یا آپ کو چھوئے بغیر ہاتھوں کو آپ کے اوپر منڈلا کر آپ کو عالمگیر لائف فورس انرجی" فراہم کر سکتا ہے اور توانائی منتقل کرسکتا ہے۔