یوکرین کا روس میں تیل ذخیرہ کرنے والے علاقے میں ڈرون حملہ

ڈرون حملے کے بعد علاقے میں آگ لگ گئی

یوکرین نے وسطی روس میں تیل ذخیرہ کرنے والے علاقے میں ڈرون حملہ کیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کے ڈرون حملے میں وسطی روس کے علاقے اوریل میں تیل ذخیرہ کرنے والی عمارت اور انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد نشانہ بننے والے علاقے میں آگ لگ گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین نے روس کے دیگر علاقوں میں بھی ڈرون حملے کیے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام نے یوکرین کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں متعدد ڈورنز کو تباہ کردیا گیا ہے۔ یوکرین نے ڈرونز تباہ ہونے کے روسی دعویٰ سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔  

Load Next Story