جیلوں پربوجھ کم کرنے کی مہم، انڈونیشیا کا 44 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

رہائی پانے والے قیدیوں میں حکومت پر تنقید کرنے والے بھی شامل ہوں گے،وزیر قانون


ویب ڈیسک December 14, 2024

انڈونیشیا نے مختلف جرائم پر قید 44 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو نے ہزاروں قیدیوں کو معافی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر قانون کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 44 ہزار قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ ان قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد انڈونیشیا کے جیلوں پر سے دباؤ کم کرنا ہے جہاں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔

انڈونیشیا کے وزیرقانون کا مزید کہنا تھا کہ رہائی پانے والے قیدیوں میں معمولی جرائم سے لے کر حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں تک مختلف افراد شامل ہوں گے۔ رہائی پانے والے قیدی جیلوں میں موجود موجود قیدیوں کا 30 فیصد بنتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں