اعتراض قبول: الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس وقار نے الیکشن درخواستیں سننے سے معذرت کرلی

مجھ پر ماضی میں پی ٹی آئی لائرز فورم کا ممبر رہنے کا اعتراض ہے، کیسز سے خود کو الگ کرتا ہوں، جسٹس وقار


ویب ڈیسک December 14, 2024

پشاور:

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس وقار احمد نے اعتراضات عائد ہونے کے بعد الیکشن درخواستیں سننے سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل جج جسٹس وقار احمد پر اعتراضات کے معاملے میں جسٹس وقار احمد نے گزشتہ سماعت کا تین صفحات پر مشتمل  تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں انہوں ںے اعتراض قبول کرتے ہوئے الیکشن درخواستیں  سننے سے معذرت کرلی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل میں کیسز سے خود کو الگ کرتا ہوں،
اعتراض کنندہ نے ٹریبونل جج  پر اعتراض کیا یے، اعتراض کنندہ کے مطابق ٹربیونل جج ماضی میں پی ٹی آئی لائرز فورم کا ممبر رہا ہے، اعتراض کنندہ کے مطابق ٹربیونل جج پی ٹی آئی دور حکومت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل رہا ہے۔

انہوں ںے لکھا کہ جب کوئی جج بنتا ہےاور حلف اٹھاتا ہے تو اس کی کسی پارٹی سے وابستگی  ختم ہو جاتی ہے، حلف اٹھانے کے بعد جج کی کسی پارٹی سے کوئی وابستگی نہیں رہتی، بطور جج بہت سے مقدمات کے فیصلے بغیر خوف و خطر اور  کسی وابستگی کے بغیر کئے۔

جج نے لکھا کہ اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن درخواستوں کو کسی دوسرے ٹریبونل میں ٹرانسفر کریں، اعتراضات کے بعد الیکشن کیسز نہیں سن سکتا، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ایم پی اے ارباب وسیم نے جسٹس وقار احمد پر اعتراض کیا تھا، الیکشن کمیشن کو فیصلے کی کاپی ارسال کی جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے سامنے پانچ اپیلیں کسی دوسرے معزز ٹربیونل کو ارسال کی جائیں، الیکشن ٹریبونل میں سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا، عمران خان سونامی، عباس آفریدی، امجد آفریدی، علی زمان اور حامد الحق کے کیسز زیر سماعت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں