کراچی: مبینہ مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا


اسٹاف رپورٹر December 14, 2024
(فوٹو: فائل)

پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کے ایم سی کٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایڈیشنل ایس ایچ او پاک کالونی سب انسپکٹر راجہ خالد نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 20 سالہ یاسین عرف باوننا ولد غفار اور 22 سالہ محمد اقبال بنگالی عرف کالو ولد محمد یوسف کے ناموں سے کی گئی۔

گرفتار ملزمان سے دو پستول بمعہ گولیاں، 6 چھینے گئے موبائل فونز ، نقد رقم اور شریف آباد کے علاقے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

 گرفتار ملزمان کھارادار، ڈاکس ، شیرشاہ اور سائٹ کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر موبائل فون ، کیش اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں میں ملوث ہیں ، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو کہ اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں