اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان، بل پیر کو منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا

بل کی منظوری کے بعد رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی


ویب ڈیسک December 14, 2024

نئے سال کے شروع ہوتے ہی اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہو جائے گا اور تنخواہوں میں اضافہ کا بل پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیر کو پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا اور تنخواہوں میں اضافہ کا پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر دیا گیا ہے جسے منظوری کے لیے پیر کو اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہوار ہے جبکہ بل کی منظوری کے بعد رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں