بھارتی فلم ساز کا سری دیوی سے متعلق آنکھیں کھول دینے والا انکشاف

اگر سری دیوی کی والدہ کو معلوم ہوتا تو کام نہیں ہوسکتا تھا، فلم ساز

ممبئی: بھارتی فلم ساز پنج پراشر نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے، جس میں اُن کے کام کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

فلمساز پنکج پراشر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سری دیوی کے ماضی کے قصے اور اُن کی کمٹمنٹ کو بیان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم چال باز کے گانے کی شوٹنگ ’نہ جانے کہاں سے‘ کے دوران ایک موقع پر ہم بہت مشکل میں پھنس گئے تھے کیونکہ سری دیوی کو بہت تیز بخار تھا اور اُن کی ہمت نہیں تھی۔

فلم ساز کے مطابق بخار کا علم اگر اُن کی والدہ کو ہوتا تو شوٹنگ منسوخ ہوسکتی تھی مگر طبیعت کی شدید ناسازی کے باوجود سری دیوی شوٹنگ کیلیے تیار تھیں اور انہوں نے سنی دیول کے ساتھ شوٹنگ مکمل کی۔

پنکج کے مطابق سری دیوی نے شوٹنگ بہترین اور مکمل ہونے کے بعد شکر ادا کیا اور عملے میں نقد رقم تقسیم بھی کی۔ ہدایت کار کے مطابق اس گانے کی شوٹنگ تین دن میں مکمل ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سری دیوی بضد تھیں کہ وہ ماضی کے گانوں سے کچھ مختلف کرنا چاہتی ہیں اور وہ مسلسل اصرار کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ’’میں نے ان سے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو میک اپ روم بھیجیں، کیونکہ اگر انہیں پتہ چلا کہ سری دیوی کو بخار ہے تو وہ شوٹنگ کو روکنے پر اصرار کریں گی۔ لیکن سری دیوی نے ختم کرنے پر اصرار کیا۔‘‘

ہدایت کار کے مطابق اس گانے کو بہترین کوریو گرافی کی وجہ سے فلم فیئر ایواڈ بھی دیا گیا۔
 

Load Next Story