سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں دوبارہ گنتی کا عمل پاکستان بار کونسل نے روک دیا

پاکستان بار کونسل نے نومنتخب صدر بیرسٹر سرفراز میتلو کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا ہے


کورٹ رپورٹر December 14, 2024

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں تنازعے پر پاکستان بار کونسل نے دوبارہ گنتی کا عمل روک دیا۔

پاکستان بار کونسل نے نومنتخب صدر بیرسٹر سرفراز میتلو کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا ہے۔ الیکشن کمشنر ذولفقار جلبانی کے مطابق ہم گنتی کی تیاری کررہے تھے کہ پاکستان بار کونسل کا اسٹے آرڈر آگیا۔

یاد رہے کہ دوبارہ گنتی کی درخواست صدارتی امیدوار حسیب جمالی نے جمع کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں