تیسرا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی

تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں افغانستان نے 128 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوور میں حاصل کیا


ویب ڈیسک December 14, 2024

افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 3  وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں افغانستان نے 128 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوور میں حاصل کیا۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گلبدین نائب 22، رحمان اللہ گرباز 15، درویش رسولی 9، صادق اللہ اٹل 3،زبید اکبری 2  اور کپتان راشد خان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد نبی  24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی اور کپتان سکندر رضا اور ٹریور گوانڈو نے 2، 2 جبکہ رچرڈ نگاروا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل افغانستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم 20 ویں اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسلے مادھیویر 21، ویلنگٹن ماساکاڈزا 17، ڈائن مائرز 13، ٹاشنگاموسیکیوا  12، ٹیڈیوناشے مارومانی 6، کپتان سکندر رضا 6، فراز اکرم 6، رچرڈ نگاروا 1 اور بلیسنگ مزرابانی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹریور گوانڈو 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان نے 4 جبکہ مجیب الرحمان، عظمت اللہ عمرزئی اور نوین الحق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں