نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال کے متعلق تشویش ناک انکشاف

سروے میں 96 فی صد نوجوانوں نے بتایا کہ وہ روزانہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں


ویب ڈیسک December 15, 2024

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں تقریباً نصف نوجوان مسلسل بنیادوں پر سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔

پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیے جانے والے تازہ ترین سروے کے مطابق 13 سے 17 برس کے درمیان 46 فی صد بچوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اپنے وقت کا بڑا حصہ فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، ٹک ٹاک یا یوٹیوب پر صرف کرتے ہیں۔

سروے میں سامنے آنے والی شرح ایک دہائی قبل سامنے آنے والی شرح سے 24 فی صد زیادہ ہے لیکن ریسرچ سینٹر کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں یہ شرح برقرار رہی ہے۔

مجموعی طور پر 96 فی صد نوجوانوں نے بتایا کہ وہ روزانہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے اسمارٹ فونز، کمپیوٹر، گیمنگ کونسولز اور ٹیبلٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

جبکہ متعدد نوجوانوں نے بتایا کہ ان کو اسمارٹ فون تک رسائی حاصل ہے۔

محققین کی جانب سے یہ سروے 18 ستمبر سے 10 اکتوبر تک کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں