عوام ثابت قدمی سے فوج کے ساتھ کھڑے ہوں، پیر پگارا

ہم فوج سے ہیں اور فوج ہم سے ہے، قومی سلامتی اور استحکام کے لیے مضبوط فوج لازم ہے، صبغت اللہ راشدی


ویب ڈیسک December 14, 2024
فوٹو فائل

حرجماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنشکنل کے سربراہ پیر پگارا نے پاک فوج کو شاندارخراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پیرصبغت اللہ راشدی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے سندھ میں اپنے پیروکاروں اور عوام کی کثیر تعداد سے خطاب کیا۔

پیر پگارا نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، اپنے مریدوں سے خطاب میں کہا کہ عوام ثابت قدمی کے ساتھ پاک فوج کےساتھ کھڑے ہوں مضبوط کیونکہ مستحکم پاکستان سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

پیر پگارا نے کہا کہ ہم فوج سے ہیں اور فوج ہم سے ہے، قومی سلامتی اور استحکام کے لیے مضبوط فوج لازم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں