جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔
دونوں ٹیموں کو سیریز کے آخری مقابلے کے لیے جوہانسبرگ میں مدِ مقابل ہونا تھا۔
اس سے قبل میدان کے اطراف میں بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی بعد ازاں شدید بارش کے سبب آؤٹ فیلڈ گیلی رہ جانے کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔
واضح رہے جنوبی افریقا پہلے دو میچز میں پاکستان کے خلاف فتح سمیٹ کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔
دونوں ٹیمیں 17 تاریخ کو ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔