فرانس کے شمالی علاقے میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

فائرنگ کے واقعے کے بعد 22 سالہ حملہ آور نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا، رپورٹ


ویب ڈیسک December 15, 2024
فرانس کی وزارت داخلہ اور انصاف نے واقعے پر ردعمل نہیں دیا—فوٹو: بشکریہ دی ٹیلیگراف

PARIS:

فرانس کے شمالی شہر دونکرک کے قریبی علاقے لون پلیج میں فائرنگ کے واقعے میں دو سیکیورٹی اہلکار اور دو پناہ گزین ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور نے دعویٰ کیا کہ 5 افراد مارے گئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی میڈیا نے سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شمالی شہر دونکرک کے قریب لون پلیج میں فائرنگ کے واقعے میں دو سیکیورٹی اہلکاراور دو پناہ گزین ہلاک ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد 22 نوجوان سیکیورٹی فورسز کے سامنے پیش ہوا اور دعویٰ کیا کہ وہ حملہ آور ہے اور قریبی قصبے میں صبح کے وقت ایک اور شہری کو بھی قتل کردیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکام نے مذکورہ آدمی کی کار سے تین مزید بندوقیں برآمد کرلی ہیں۔

فرانس کی وزارت داخلہ اور وزارت انصاف کے نمائندوں کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور فائرنگ کے واقعے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکیں۔

شمالی شہر دونکرک کا قریبی علاقہ لون پلیج انگلش چینل سے محض 10 کلومیٹر دور ہے جو پناہ گزینوں کے کیمپ کا علاقہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں