خواتین کا سیاسی کردار پی ٹی آئی کو بڑا فائدہ نہ پہنچا سکا

نصرت بھٹو، بینظیر بھٹو اورکلثوم نواز نے بھی سیاسی کردار ادا کیا اور فائدہ لیا

راولپنڈی:

پیپلزپارٹی کی سیاسی جدوجہد میں بیگم نصرت بھٹو، بینظیر بھٹو اور نوازشریف پر دور ابتلا میں بیگم کلثوم نواز کے سیاسی کردار کو تحریک انصاف میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کے ذریعے اپنانے کی اب تک کی حکمت عملی پی ٹی آئی کو کوئی بڑا سیاسی فائدہ تو پہنچا نہیں سکی مگر  خواتین رہنما الگ الگ پیج پر ضرور دکھائی دینے لگی ہیں. 

پارٹی کی تنظیمی قیادت بے اختیار ہو کر پس منظر میں چلی گئی اگرچہ سابق خاتون اول نے بلیو ایریا میں بھرپور جارحانہ انداز اپنا کر کارکنان کو جوش دلایا اور مخالف حلقوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا مگر پھر وہ منظر نامے سے اب تک یا تو غائب ہیں یا اس غائب ہونے پر انکے شکوے مجھے کیوں اکیلا چھوڑا نے پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا.

اگر بانی کے تین بہنوں حلیمہ خان، عظمی خان اور نورین خان کو دیکھا جائے تو وہ باقاعدگی سے میڈیا کے ذریعے  اپنا بھر پور پیغام اور بانی کی ترجمانی کر رہی ہیں جہاں اس صورتحال کے منظر نامے میں پی ٹی آئی خواتین کی لیڈنگ پوزیشن سے کوئی حکومت مخالف ماحول نہیں بنا سکی تو اسکے نتیجے میں پی ٹی آئی کی تنظیمی قیادت نہ صرف پا منظر میں جا چکی ہے بلکہ سب کے سب بے اختیار بھی دکھائی دینے لگی ہے.

اب ماضی کا منظر نامہ دیکھیں تو ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری جیل میں رہنے اور شہادت تک ہو جانے پر بیگم نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی کو سیاسی قوت میں تبدیل کردیا بڑے بڑے لیڈروں کے پارٹی چھوڑ جانے پر بھی پیپلز پارٹی ختم نہ ہوئی اور محترمہ بینظیر بھٹو دو مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئیں جو سیاست کی کامیابی کی معراج تھی تو نوازشریف پر دور ابتلا آنے پر بیگم کلثوم نواز نے جو مستند سیاسی رہنما نہ تھیں.

مگر سیاسی محاذ پر ڈٹے رہنے سے مسلم لیگ ن کو سیاسی فائدے سے ہمکنار ضرور کیا اس وقت پی ٹی آئی کو بانی کی اڈیالہ میں موجودگی پر جہاں آپس کے اختلافات کا مسئلہ درپیش ہے وہاں خواتین رہنماؤں کو لیڈنگ رول دینے سے بھی کچھ حاصل نہ ہوا بلکہ 26 نومبر کو کتنے کارکنان کی موت ہوئی ابھی تک پی ٹی آئی اس پر بھی ایک پیج پر نہ آسکی اور سوشل میڈیا میں پارٹی کے ہمدردوں نے اس قدر شور و غوغا برپا کررکھا ہے کہ اسکا بانی پی ٹی آئی کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہورہا ہے۔

Load Next Story