گوبی پارٹنرز کا پاکستان کیلیے 50 ملین ڈالر کے ٹیکزیلا فنڈ II کا اعلان

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس میں بینک آف پنجاب اور گوبی پارٹنرز کے درمیان ایم او یو طے پا گیا


ٹریبون رپورٹ December 15, 2024

کراچی:

گوبی پارٹنرز، ایک سرکردہ ایشیائی وینچر کیپیٹل فرم، نے بینک آف پنجاب (BoP) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے ساتھ ساتھ 50 ملین ڈالر کے ٹیکزیلا فنڈ II کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا مقصد پاکستان میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تاریخی دورہ چین کے موقع شنگھائی میں منعقدہ پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس میں کیا گیا ہے. 

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز8سے15 دسمبر تک چین کے دورے پر ہیں، انھوں نے اپنے وفد کے ہمراہ چین کے بڑے شہروں بیجنگ، شنگھائی، شینزین اور گوانگ زو کا دورہ کیا ہے، جہاں وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلتھ کیئر، انوائرمنٹل منیجمنٹ اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق توجہ دے رہی ہیں.

ان کے دورے کا مقصد چین کی ترقی کے ماڈل سے فائدہ اٹھانا ہے، ٹیکزیلا فنڈ  II پاکستان میں اسٹارٹ اپس کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں فن ٹیک، ای کامرس، لاجسٹکس اور سپلائی چین، ہیلتھ ٹیک، اور SaaS جیسے اعلیٰ ممکنہ شعبوں پر توجہ دی گئی ہے.

50 ملین ڈالر کا یہمنصوبہ گوبی کے پہلے پاکستان فوکسڈ وینچر کیپیٹل فنڈ کی کامیابی پر مبنی ہے، جس نے آج تک 22 اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی ہے.

ان پورٹ فولیو کمپنیوں نے مجموعی طور پر 3.2 ملین کم آمدنی والے گھرانوں کو متاثر کیا ہے، 2023 میں مجموعی طور پر 245 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی، اور اسی سال کے دوران 54 ملین ڈالر کے قرضے جاری کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں