پی سی بی گورننگ بورڈ بدھ کو چیمپئنز ٹرافی پر بات کرے گا

ایجنڈے کے مطابق 9 نومبر کو منعقدہ 75 ویں میٹنگ کے منٹس کی تصدیق ہو گی


اسپورٹس ڈیسک December 15, 2024
ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کا اہم کردار برقرار رہے گا، آئینی اور مالی تفصیلات طے کرنے کیلیے ابھی مزید کام ہونا باقی ہے،پی سی بی۔ فوٹو: فائل

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کی 76 ویں میٹنگ 18 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی ، وفاقی دارالحکومت کے مقامی ہوٹل میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کیساتھ مختلف امور پر فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

ایجنڈے کے مطابق 9 نومبر کو منعقدہ 75ویں میٹنگ کے منٹس کی تصدیق ہو گی، آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پیش رفت اور تیاریوں پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن منصوبوں کا جائزہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

پی سی بی ورک ریگولیشنز 2024 میں مجوزہ ترامیم پر غور کرتے ہوئے ممکنہ تبدیلیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں کسی بھی اضافی امور کو شامل کیا جا سکتا ہے، پاکستان کرکٹ کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے اور چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ کے انعقاد کیلیے اس میٹنگ کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں