کوئٹہ:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی۔ 45 کوئٹہ کے 15 حلقوں پر دوبارہ پولنگ 5 جنوری کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ 15پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے موخر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورت کے باعث الیکشن کو مئوخر کرنے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 15پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب کے لیے 19 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔
الیکشن ٹریبونل نے 15پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کی وجہ سے علی مدد کو نااہل قرار دیا تھا۔
بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی۔ 45 کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔