فِٹنس کیلئے جِم سے تھوڑا سا وقفہ لازمی لیں، فِٹنس انفلوئنسرز کی تجویز

یہ وقفہ عام طور پر شدید جِم ٹریننگ کے دوران لیا جاتا ہے


ویب ڈیسک December 16, 2024

اگر آپ جسمانی طور پر فٹ ہونے کی کلید جاننا چاہتے ہیں تو آپ شاید سوچیں گے کہ آپ کو جم میں کافی وقت گزارنے کی ضرورت ہے۔ لیکن بہت سے فٹنس انفلوئنسرز اس کی اُلٹی تجویز دیتے ہیں۔

فٹنس ماہرین کا کہنا ہے کہ جِم میں سخت ٹریننگ کے ہر چھ سے آٹھ ہفتے بعد جِم سے کچھ عرصے چھٹی لینا اصل فٹنس کی کلید ہے۔

جِم سے ہفتہ بھر کی چھٹی لینے کا مقصد ورزش کی شدت کو کم کرنا ہے۔ یہ وقفہ عام طور پر شدید جِم ٹریننگ کے دوران لیا جاتا ہے۔ یہ جسم کو تھکاوٹ اور پٹھوں کے ہلکے پھلکے سے صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے جو ٹریننگ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

جم میں شدید ٹریننگ ہمارے پٹھوں کے ٹشوز کو ہلکا پھلکا نقصان پہنچاتی ہے۔ اگرچہ یہ نقصان فٹنس کے فوائد کو بہتر بنانے کے عمل کا ایک لازمی حصہ ہے، لیکن یہ بہتری صرف اس صورت میں ہو سکتی ہے جب جسم کو آرام بھی میسر ہو۔

ورزش کے دوران پٹھوں میں چھوٹے چھوٹے سقم پیدا ہوجاتے ہیں اور ان کے ریشے غیر منظم ہو سکتے ہیں۔ یہ پٹھوں کے ٹشوز میں ایک اشتعال انگیز ردعمل کا سبب بنتا ہے جسے ختم کرنے کے لیے آرام درکار ہوتا ہے۔

یہ سوزش دراصل ہمارے مسلز میں مثبت تبدیلیوں کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے جس سے فٹنس میں بہتری آتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں