لاہور:
گرین ٹاؤن کے علاقے میں 5 سالہ بچی کی جانب سے ساتھ جانے سے انکار پر سوتیلے باپ نے تیزاب پھینک دیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق متاثرہ بچی والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی، ماں کے کہنے پر ملزم حمیدو اور امانت بچی کو لینے آئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بچی نے ساتھ جانے پر انکار کیا جس پر طیش میں آکر سوتیلے باپ حمیدو نے تیزاب پھینکا جس سے بچی کا 20 فی صد جسم جھلس گیا جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ واقعے کا سخت نوٹس لے کر ایس پی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔