عامر اور عماد کے بعد عرفان بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ

دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا


ویب ڈیسک December 15, 2024
فاسٹ باؤلرمحمد عرفان گزشتہ روز پی سی بی کے انٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے: فوٹو: فائل

لاہور:

پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان کے بعد آج ایک اور کرکٹر محمد عرفان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں محمد عرفان نے کہا کہ میں نے ریٹائرمینٹ کا فیصلہ کرلیا، سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس کھیل کو سپورٹ کرتا رہوں گا جس نے مجھے سب کچھ دیا۔

بائیں ہاتھ کے طویل القامت فاسٹ بولر نے اپنے کیریئر میں 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

یاد رہے گزشتہ تین روز کے دوران یہ قومی کرکٹر کا عالمی کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا اعلان ہے، محمد عرفان سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں