دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک فاشسٹ ریاست بن چکا، اسد قیصر

آئین کی بالادستی کے لیے ہمارے شہدا نے قربانی دی،ان کی قربانی کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک December 15, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لیے ہمارے شہدا نے قربانی دی ہے،ان شہدا کی قربانی کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے اضلاع اور گھروں میں بڑی بڑی تقریبات منعقد کریں گے اور انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔ 

اسدقیصر نے کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ہیں، ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک فاشسٹ ریاست بن چکا ہے،یہاں نہ کوئی قانون ہے اور نہ کوئی آئین، پرامن شہری جو جمہوریت اور اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرنا چاہتے تھے، ان پر گولیاں چلائی گئیں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آج کل اسلام آباد میں جو پختونوں کے ساتھ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں